ایپل کمپنی ورلڈ وائیڈ ڈیویلپرز کانفرنس میں آئی فون ایس ای 2 متعارف کروانے جا رہی ہے۔ یہ کمپنی کا افورڈ ایبل آئی فون ہوگا اور اس میں 3 ڈی سینسنگ فیچرز اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ شامل نہیں کی جائے گی۔ آئی فون میں 4.2 انچ ڈسپلے اور اے 10 پروسیسر دیا جائے گا ۔ آئی فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 128 جی بی کے دو اسٹوریج آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ سنسر کو بھی شامل کیا جائے گا۔ فون کی قیمت اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔