Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز خٹک کے مشیر عبدالمنعم نااہل قرار

 
اسلام آباد... سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے سیاحت عبدالمنعم کو نااہل قراردے دیا۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار شیر عالم نے موقف اختیار کیا کہ عبدالمنعم گھوسٹ ٹیچر ہیں،جعلی دستاویز پراسکول ٹیچربھرتی ہوکر تنخواہ لیتے رہے ہیں ، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں عبدالمنعم کو نااہل قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا ۔ عبدالمنعم شانگلہ کے پی88 سے منتخب ہوئے تھے۔

شیئر: