کنکٹی کٹ...... 27سالہ ڈرائیور نے اپنی کار کو گیس کے کنستروں سے لاد دی اور پھراسپتال کے ایمرجنسی سے ٹکرا دیئے۔ کا رمیں آگ لگ گئی جس سے وہ بھی جل گیا۔یہ گیس کنستر اس نے کار کی پچھلی نشست پر رکھے تھے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس اہلکاروں کو مدد کیلئے طلب کرلیا گیا ۔ ڈرائیو رکی حالت نازک بتائی جاتی ہے او راسے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی وڈیو فوٹیج کے مطابق اس نے یہ کار ایمرجنسی روم کے دروازے سے ٹکرا دی۔ ایسا لگتا ہے کہ اس نے یہ عمل جان بوجھ کر کیا تھا۔ حکام کا کہناہے کہ اس واقعہ سے کسی کو نقصان پہنچانا نہیں ہوسکتا۔ یہ واقعہ ایسا ہے جسے دہشتگردی نہیں کہا جاسکتا۔ اس واقعہ سے قبل اسپتال کو کوئی دھمکی بھی موصول نہیں ہوئی تھی۔ واقعہ کے بعد ایمرجنسی میں 30مریضوں اور عملے کے 20ارکان کو نکال لیاگیا۔ تمام مریض محفوظ ہیں۔ پولیس حکام تحقیقات کررہے ہیں۔