Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں شجرکاری مہم شروع ، 3 برس میں 40 لاکھ درخت لگائے جائینگے

 ریاض.... ادارہ زراعت و ماحولیات کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد الفراج کا کہنا ہے کہ مملکت میں 2020 تک 40 لاکھ درخت لگائے جائیں گے ۔سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر الفراج نے مزید کہا کہ ادارے کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ریاض شہر کے نواحی علاقے "حریملاء" میں کی گئی جس میں متعدد ممالک کے 80 سفارتکاروں اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ تقریب کا مقصد مملکت میں شجرکاری کے رجحان کو فروغ دینا ہے تاکہ اس کے مثبت اثرات سے معاشرے کو آگاہ کیا جاسکے ۔ تقریب میں شریک سفارت کارو ں اور انکے اہل خانہ نے 200 کے قریب درخت لگائے ۔ڈاکٹر الفراج نے مزید بتایا کہ وزارت زراعت کا عزم ہے کہ مملکت کو سرسبز و شاداب بنایا جائے جس کے لئے لوگوں کو شجر کاری کی ترغیب دی جارہی ہے ۔ مملکت کے تمام شہروں اور قصبوں میں کام کرنے والی این جی اووز اور عام شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزرات زراعت کی اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ سرسبز و شاداب سعودی عرب کے ہدف کو وقت مقررہ میں حاصل کیاجاسکے ۔ الفراج نے مزید کہا کہ درختوں سے ماحول صاف ہو تا ہے ان کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ 

شیئر: