Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے ا دارے کے 4غیر ملکی فیس سے مستثنیٰ!

ریاض ... وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ 9یا اس سے کم ملازمین والے چھوٹے اداروں سے ”مقابل مالی“ نہیں لیا جائیگا بشرطیکہ ادارے کا سعودی مالک ملازمین کی فہرست میں شامل ہو۔ مقابل مالی سے 4غیر ملکی کارکن مستثنیٰ ہونگے۔ وزارت نے یہ وضاحت مقامی شہری کے سوال کے جواب میں جاری کی ہے۔ مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ کیا نئے ادارے کی سعودائزیشن ضروری ہے۔ اسکا مقصد حجام کی دکان کی سعودائزیشن سے تھا۔ وزارت محنت نے اسکے جواب میں واضح کیا کہ ہر ادارہ کم از کم ایک سعودی کو اپنے یہاں ملازم رکھنے کا پابند ہے بشرطیکہ ادارے کا مالک ملازمت کیلئے یکسو نہ ہو اور انشورنس پروگرام کے تحت کسی اور ادارے کے ملازم کے طور پر رجسٹریشن کرائے ہوئے ہو۔ ایک اور شہری نے دریافت کیا کہ وہ اپنے ادارے کی نئی شاخ کھولنا چاہتا ہے۔ وہ کارکنان کو اپنی کفالت میں لینے کی کارروائی کرانے کا مجاز کب تک ہوگا۔ وزارت نے اس سوال کے جواب میں واضح کیا کہ اسکی کوئی مدت مقرر نہیں۔ فی الوقت اسے انتظار کرنا پڑیگا۔
مزید پڑھیں:۔ بارش سے مدینہ منورہ کی سڑکیں زیر آب

شیئر: