سڑک حادثے میں 9بچوں کی موت
مظفر پور۔۔۔۔بہار میں مظفر پور ضلع کے مینا پور پولیس اسٹیشن علاقے میں بھیانک سڑک حادثے میں 9بچے ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک کمار نے بتایا کہ دھرمپور میں واقع پرائمری اسکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر لوٹتے ہوئے سڑک پار کررہے تھے کہ تیز رفتارکار نے انہیں کچل دیا ۔اس حادثے میں 9بچوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ 20سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو شری کرشن میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔