سبھی کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے کا حق ہے ، یوگی
متھرا۔۔۔۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ برسانا کی دلچسپ اور خصوصی طریقے سے منائی جانے والی ’’لٹھ مار ہولی‘‘میں شرکت کیلئے پہنچے۔ وہاں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متھرا کو خوبصورت سیاحتی مقام بنایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے پوچھا گیا کہ اجودھیا میں دیوالی اور متھرا میں ہولی منانے کے بعد عید کہاں منائیں گے؟انہوں نے کہا کہ میں ہندوہوں اور سبھی کو اپنے اپنے عقیدے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔ نہ کسی کو عید منانے سے روکا گیا نہ کرسمس ۔ یہاں سبھی کو عقیدے کے اظہار کی آزادی ہے۔ وہ حق مجھے بھی حاصل ہے۔ ہمیں اپنی روایت پر فخر ہے۔