Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کا بھی پانامہ اسکینڈل سامنے آگیا،عمران

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا پانامہ اسکینڈل بھی سامنے آگیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیل کمپنی اور کیپیٹل کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے وا لی چینی ریگولیٹری اتھارٹی کے سامنے یہ اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کو بیرون ملک اکاونٹس کے ذریعے بھاری کک بیکس دئیے گئے ۔ اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا۔ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہونے کے بعد میری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔
مزید پڑھیں:فواد چوہدری کو5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

شیئر: