Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی نیب میں طلبی

 لاہور... قومی احتساب بیورونے تحریک انصاف پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو پیر کو طلب کرلیا ۔ نیب لاہور نے عبد العلیم خان کو آف شور کمپنی کی تحقیقات کےلئے طلب کیا ہے ۔ ہیکم انٹرنیشنل پرائیوٹ کمپنی کا تمام دستاویزی ریکارڈ ہمرا ہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس سے قبل بھی عبدالعلیم خا ن نیب میں پیش ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے ریکارڈ فراہم کرنے کےلئے مہلت طلب کی تھی۔ عبد العلیم خان کے مطابق ان کے وکیل نیب حکام کے سامنے پیش ہوں گے جو دستاویزات مانگی گئی ہیں وہ جمع کر ادی جائیں گی ۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف چھوٹا ڈان ہے ،عمران خان

شیئر: