Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احباب مکہ گروپ نے اردو کو قومی زبان بنانے پر مذاکرہ کیا

پاکستان کی قومی زبان قرار دینے پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) احباب مکہ گروپ نے اردو کو قومی زبان کا درجہ دینے کے تاریخی فیصلے کی سالگرہ منائی۔ 25 فروری 1948 ءکو محمد علی جناح نے اردو کو قومی زبان کا درجہ دے کر تاریخی فیصلہ صادر کیا تھا۔ احباب مکہ گروپ نے اس مناسبت سے ایک مذکرہ کا اہتمام کیاجس میں بانی پاکستان کو تاریخی فیصلہ صادر کرنے پر خراج عقیدت پیش کیاگیا اور اس یقین کا اظہار کیاگیا کہ اگر بانی پاکستان حیات ہوتے تو اس فیصلے کو پوری قوت اور شایان شان طریقے سے نافذ کرا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اردو پاکستان کو یکجا رکھنے والی رابطے کی آسان زبان ہے۔ اردو کو جلد ازجلد سرکاری دفاتر میں رائج کرنے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیں۔  مذاکرے میں طیب بلال مکی، محمد سعید ساگر، فہیم برنی، ڈاکٹر عامل شہزاد ، نواز فاروقی، عثمان خان حاجی حامد ، ملک سجاد ، احمد صدیقی ، سید افضل علی، محمد زبیر فضل، چوہدری الطاف حسین، سید شاہ حسین، سید رضوان شاہ، عبدالمالک اور دیگر شریک ہوئے۔ 

شیئر: