تعلیم دوست نہیں منائیں گے ہولی کا تہوار
لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش ٹورستھ بی ٹی سی ٹیچر ایسوسی ایشن کی صوبائی کمیٹی کی میٹنگ جی پی اوپارک میں ہوئی جس میں کمیٹی کے صوبائی صدر انل کمار یادو نے کہا کہ یوپی کے تعلیم دوستوں سے اتر پردیش حکومت نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ وفا نہ ہوئے۔ ان کی مستقل بنیادوں پر تقرری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اب تک 400سے زائد تعلیم دوستوں کی موت ہوچکی ہے۔ اتر پردیش حکومت نے انہیں کسی طرح کی کوئی امداد نہیں دی اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو کوئی راحت پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام تعلیم دوست حکومت کے رویے سے ناراض ہیں اور ہماری لڑائی مطالبہ پورے ہونے تک جاری رہے گی۔ ہم ہولی کا تہوار احتجاجاً نہیں منا ئیں گے۔