Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوادر دوسرا دبئی بن سکتا ہے، برطانوی اخبار

لندنhttp://لندن...برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گوادر پاکستان اور چین دونوں کےلئے اہم شہر ہے۔ یہ مستقبل میں دوسرا دبئی بن سکتا ہے۔ اس سے ایشیا میں طاقت کا توازن بھی تبدیل ہوگا۔ پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ چین کی جانب سے گوادر میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کو بہت فائدہ پہنچے گا۔اخبار کے مطابق پاکستان کو بجلی اور توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے اور ترسیلی اور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اسے 30سے 35ارب ڈالر درکار تھے تاہم پاکستان اپنے ذرائع سے اتنی بڑی رقم فراہم نہیں کرسکتا تھا۔ چین کی جانب سے گوادر بندرگاہ تک رسائی کے لئے شروع کیا جانے والا اقتصادی راہ داری کا منصوبہ پاکستان کے لئے مثبت پیش رفت ہے۔ سی پیک پر 62 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ اس سے پاکستان کی قومی معیشت میں مجموعی طور پر بہتری آئے گی ۔ چین کو اپنا مال یورپی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے بہترین اور مختصر راستہ میسر آجائے گا۔اخبار کے مطابق چین کے اس منصوبے سے ایشیا میں طاقت کا توازن بھی تبدیل ہوگا ۔ چین بحیرہ عرب کے اطراف میں اپنی پوزیشن بتدریج مستحکم کررہا ہے۔ میانمار ، سری لنکا میں بحری اڈے قائم کررہا ہے اس کا مقصد اپنے مال بردار جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:سی پیک کے ذریعے ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا،مریم نواز

شیئر: