Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور امارات دفاعی تعاون بڑھانے پر متفق

اسلام آباد...وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان ابوظبی پہنچ گئے ۔ یو اے ای حکام کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی تعاون کو مزیدمضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی وزیرنے یہ دورہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی دعوت پر کیا۔ ابوظبی کے وزیر مملکت برائے دفاع سے تفصیلی ملاقات کی۔دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی تعاون کو مزیدمضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ خرم دستگیر نے خود کار نظاموں کے بارے میں نمائش کے تیسرے اجلاس اور کانفرنس میں شرکت کی۔ نمائش کی کامیابی سے انعقاد پر وزیر دفاع کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کومبارکباد بھی پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں:فوجی دستہ بھیجنے کا مقصد یمن جنگ میں الجھنا نہیں،خرم دستگیر

شیئر: