Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان: گورنر جوف سبکدوش، شہزادہ بدر بن سلطان نئے گورنر

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو شاہی فرامین جاری کرکے گورنر جوف شہزادہ فہد بن بدر بن عبدالعزیز کو انکی درخواست پر انکے منصب سے سبکدوش کردیا۔وزارت دفاع کو جدید خطوط پر استوار کرنے والی دستاویز کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز کو شہزادہ فہد بن بدر کے جانشین کے طور پر گورنر جوف بدرجہ وزیر مقرر کردیا۔ خادم حرمین شریفین نے شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز کو عسیر کا نائب گورنر بدرجہ وزیر، شہزادہ فیصل بن فہد بن مقرن کو نائب گورنر حائل، شہزادہ سلطان بن احمد بن عبدالعزیز  اورشہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز کو مشیر ایوان شاہی بدرجہ وزیر مقرر کردیا۔ شاہ سلمان نے وزارت دفاع کو جدید خطوط پر استوار کرنے والی دستاویز کی منظوری بھی دیدی۔ یہ دستاویز وزارت کے ترقیاتی پروگرام کی حکمت عملی و تصور ، آپریشنل پروگرام، انتظامی ڈھانچے اور افرادی قوت کے تقاضوں سے متعلقہ امو رپر مشتمل ہے۔
 

شیئر: