Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز کی ایک اور فتح ،لاہور قلندرز کو27رنز سے ہرادیا

دبئی : کراچی کنگزنے پی ایس ایل تھری میں ناقابل شکست رہتے ہوئے لاہور قلندر ز کو 27 رنز سے ہرا دیا۔ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 159رنز بنائے، جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 132 رنزبنا کر آوٹ ہوگئی۔کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم کوتیسری ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو بڑا ہدف مقرر کرنے میں مدد فراہم کی ۔ ابتدائی 3 وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کولن انگرام اور روی بوپارا نے مڈل آرڈر کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ روی بوپارا نے آخری لمحات میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے محمد عرفان کے ساتھ 42 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری 50رنز بھی مکمل کئے۔پی ایس ایل کے8ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کے لئے 160 رنز کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اچھے آغاز کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم 160 رنز کا ہدف عبور نہ کرسکی اور 132 اسکور بنا کر آوٹ ہوگئی۔لاہور کے کپتان برینڈن مکلم نے اس میچ میںقدرے بہتر کھیلتے ہوئے 30گیندوں پر2چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے 44رنز بنائے، فخر زمان 19،رامدین 11جبکہ آغا سلمان 15رنز بنا سکے۔شاہد آفریدی اپنی اننگز میں 3گیندیں کھیل کر صرف ایک چھکا لگا کر آوٹ ہوگئے جبکہ بولنگ میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 4اوورز میں 19رنزدے کر 3وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے اور مین آف دی میچ رہے۔عثمان شنواری نے 26رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں،محمد عامر ان فٹ ہونے کے باعث کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ 

شیئر: