300کروڑ کی مالکن تھیں سری دیوی
نئی دہلی۔۔۔۔بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی اپنے پیچھے قریب 300کروڑ سے زائد کی پراپرٹی چھوڑ گئی ہیں۔ اگر ان کے شوہر کی جائداد کو بھی اس میں جوڑا جائے تو اس کا تخمینہ 500کروڑ روپے تک پہنچ جائے گا۔2011کے بعد فلموں میں واپسی کے بعد سالانہ انکم 10کروڑ روپے تھا۔ ملک کی پہلی سپراسٹار شمار کی جانیوالے سری دیوی نے حال ہی میں 2کروڑ روپے کی لگژری کار خریدی تھی۔وہ7گاڑیوں اور3بنگلوں کی مالک تھیں۔ ہر فلم کیلئے وہ 3سے 5کروڑروپے وصول کرتی تھیں۔