Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف نے ن لیگ کی 2 وکٹیں اڑا دیں

 اسلام آباد.. مسلم لیگ(ن) کے گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں مظہر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، عبدالعلیم خان اور قائدین بھی موجود تھے۔ سابق لیگی رہنماوں نے 16 مارچ کو گوجرانوالہ میں عمران خان کو فقیدالمثال استقبالیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر میاں طارق محمود نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔عوام کرپٹ ٹولے اور جماعت سے بیزاری کا اظہار کررہی ہے۔مستقبل عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے۔ شریفوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرکے عمران خان نے آئندہ نسلوں کی خدمت کی ہے۔ آئندہ انتخابات میں گوجرانوالہ سے کرپٹ خاندان کی پناہ گاہیں ختم کریں گے۔اس موقع پرعمران خان نے میاں طارق اور میاں مظہر کا ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا ۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام تبدیلی کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ جلد پنجاب کا دورہ کروں گا۔ عوام کیساتھ کھڑا ہو کر اداروں کی تضحیک کرنے والوں کو جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں:عائشہ گلالئی نے نئی پارٹی بنا لی

شیئر: