Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیساتھ نئی شروعات چاہتے ہیں،افغان صدر

 
  کابل ...افغان صدر اشرف غنی نے طالبان اورپاکستان کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔ کابل میں دوسری امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔افغان صدر نے کہا کہ آج امن ان کے ہاتھ میں ہے۔ طالبان پیش کش کو قبول کریں اور امن مذاکرات میں شامل ہوں۔افغان حکومت امن عمل کے لئے طالبان کو سہو لتیں اور سیکیورٹی فراہم کرے گی ۔ طالبان رہنماوں اور ان کے اہل خانہ کو پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔ طالبان حکومت کا ساتھ دیں ، انکے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔انہوں نے طالبان کو کابل میں دفتر بھی کھولنے کی پیشکش اور طالبان قیدیوں کی رہائی کی فہرست پر کام کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ امن عمل اور جنگ بندی پر طالبان کا متفق ہونا بھی ضروری ہے۔ آج امن طالبان کے ہاتھ میں ہے۔ وہ امن عمل میں شمولیت کی پیشکش قبول کرلیں اور ملک بچانے کےلئے افغانوں کے درمیان اتحاد پیدا کریں۔
 

شیئر: