الیکشن سے پہلے دھاندلی ہورہی ہے،نواز شریف
کوٹ مومن ...سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرلیا جو ووٹ کو عزت نہیں دیگا ہم اس کی عزت نہیں کرینگے ۔سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو شیر کا نشان نہیں ملا معاملہ دھاندلی کی طرف جارہا ہے ۔ عوام دھاندلی کی سازشوں کو ناکام بنا دینگے۔ میرے خلاف درخواست دائر کر نے والا عمران خان بھی کہہ رہا ہے، عدلیہ کا فیصلہ کمزور ہے ۔ بدھ کو تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کا انتخابی نشان شیر ہے ۔ہمارے امیدواروں کو نہیں نشان نہیں مل رہا ۔یہ نا انصافی کیوں ہے ۔ ا چند دن پہلے تک میں مسلم لیگ (ن)کا صدر تھا ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم ہاو س سے نکالنے کے بعد بھی نہیں رکے ۔ نوازشریف نے کہا کہ میں نے قدم بڑھایا ہے۔آپ نے میرے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔پاکستان خوشحالی کی ڈگر پر دوبارہ واپس آئے گا ۔غریبوں کو گھر ملیں گے ۔دروازے کی دہلیز پر انصاف ملے گا ۔پاکستان کے اندر ایک بہترین معاشرہ قائم ہوگا ۔ نوازشریف نے کہاکہ فیصلے کے بعد مہنگائی پھربڑھ رہی ہے۔پٹرول اور تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ چاہتے ہیں بجلی کی قیمتیں کم ہوں ۔ وزیر اعظم تھا تو پٹرول اور تیل کی قیمتیں نہیں بڑھیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندر حالات خراب کر نے کی کوشش ہورہی ہے۔ ملک کو پیچھے کی طرف موڑنے کی کوشش ہورہی ہے۔ پاکستان کے رخ کو پیچھے نہیں مڑنے دینا ۔ اس کو آگے لیکر جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن آنے والے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے ساتھ کیا ہورہاہے۔دھاندلی ہورہی ہے۔سینیٹ امیدواروں کو شیر کا نشان نہیں ملا۔پاکستان کی سب سے بڑی سیاست جماعت کے ساتھ یہ سلوک ہورہاہے۔معاملہ دھاندلی کی طرف جارہا ہے۔عوام دھاندلی کی سازشوں کو ناکام بنا دینگے۔کوئی دھاندلی برداشت نہیں کرینگے ۔