Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوج مشرق وسطیٰ کی طاقتور ترین

ریاض ... 2017 ءکے دوران اسلحہ پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں سعودی فوج کا نمبر پہلا ہوگیا۔ سعودی فوج نے 76.7ارب ڈالر خرچ کئے۔ عراق کا نمبر دوسرا ہے جس نے 19.3ارب ڈالر کا اسلحہ خریدا۔ امریکی ویب سائٹ فوربس نے اپنی رپورٹ میں مشرق وسطیٰ کی 10طاقتور ترین افواج کی بابت جائزہ جاری کیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کا کہناہے کہ ترک فوج مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی سب سے طاقتور فوج ہے۔ مصر کا نمبر دوسرا ہے۔ مصری فوج دنیا کی 10طاقتور ترین افواج میں سے ایک ہے۔ اسے ایک سلسلے میں اٹلی اور پاکستان پر سبقت حاصل ہے۔
 

شیئر: