Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے پور: طلاق ثلاثہ بل کے خلاف خواتین کا مظاہرہ

جے پور۔۔۔۔ شریعت میں حکومت کی دخل اندازی اور طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت میں مسلم خواتین نے گھروں سے نکل کر سڑکوں پراحتجاج اور خاموش جلوس نکال کر اپنا پیغام دیا۔ریلی میں شامل خواتین نے کہا کہ اگر اکثریت سے حکومتیں بنتی ہیں تو کیا ہماری اکثریت اس بل کے خلاف نہیں ہے؟یاسمین فاروقی نے بتایا کہ بل کی دفعہ 2کے مطابق ایک ساتھ 3طلاق نہیں ہوگی اور دفعہ 3کے مطابق 3طلاق پر 3سال کی سزا کی تجویز ہے۔ دلیل ہے کہ جب طلاق ہی نہیں ہوگی تو اس کی سزا کیوں؟ انہوں نے کہا کہ جب طلاق ہی نہیں ہوگی اور شوہر جیل میں رہے گا توبیوی کیا کریگی؟چنئی بورڈ کی رکن فاطمہ مظفر نے کہا کہ پوری دنیا میں کسی بھی طبقے کے قوانین میں تبدیلی سے پہلے اس سے متعلق افراد و شخصیات کی رائے لی جاتی ہے جبکہ طلاق ثلاثہ کی مخالفت میں 2.80کروڑ دستخط نظر اندازکردیئے گئے اور نہ ہی ذمہ داران سے بات کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کسی بھی مذہب سے چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دیتا۔
مزید پڑھیں:- - - - -حیدرآباد: شام میں بمباری سے ہلاک ہونیوالوں کیلئے دعائیہ اجتماع

شیئر: