Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہولی کے پیش نظر نماز جمعہ کے اوقات میں تبدیلی

لکھنؤ۔۔۔ ہولی کے پیش نظر امام عیدگا ہ لکھنؤ مولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم فرنگی محل نے نماز جمعہ کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن مساجد میں جمعہ کی نماز ساڑھے 12بجے سے ایک بجے کے درمیان ہوتی ہے وہاں نماز کا وقت آدھا گھنٹہ بڑھالیں تاکہ ہولی کھیلنے والوں اور نمازیوں کے مابین کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔مندرجہ ذیل مساجد میں نمازجمعہ کے تبدیل شدہ اوقات یہ ہیں:
مسجد دارالعلوم فرنگی محل عیدگاہ ، عیش باغ ، لکھنؤ(1:45)
شاہ مینا شاہ (1:15)
مسجد تقویۃ الایمان ، نادان محل روڈ(1:30)
چاند والی مسجد ، تال کٹورا، لکھنؤ(1:15)
مسجد چھنگا شاہ ، بھیڑی منڈی، لکھنؤ(1:00)
پتیری والی مسجد ، مویا ، لکھنؤ(1:30)
مسجد عمر فاروق ، چھتوا پر، پجاوا ، لال کنواں(1:00)
مسجد عثمانیہ ، راجہ بازار ، لکھنؤ(1:15)
مسجد فاروقی ٹکیت گنج ، نادان محل ، لکھنؤ(1:00)
مسجد یک مینارہ ، اکبری گیٹ، لکھنؤ(1:00)
مسجد مولی باغ، عیش باغ، لکھنؤ(1:00)
مسجد عالمگیری ، لال مسجد موہان روڈ ، عالم نگر، لکھنؤ(1:30)
مسجد بود علی شاہ تکیہ والی ، بھپٹہ مئو ، لکھنؤ(1:30)
مسجد جناتوں والی ، عیش باغ روڈ ، لکھنؤ(1:30)۔
مزید پڑھیں:- - - - - -جے پور: طلاق ثلاثہ بل کے خلاف خواتین کا مظاہرہ

شیئر: