اسلام آباد... سرکاری حج ا سکیم 2018 کے تحت عازمین کی درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی۔قرعہ اندازی میں87 ہزار 813خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیاگیا۔تمام درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جا رہی ہے ۔ کامیاب درخواست گزاروں کو نوٹیفکیشن کے بعد اپنے پاسپورٹ بینکوں کی برانچوں میں جمع کرانا ہوں گے ۔ ناکام ہونے والے درخواست گزار اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔حج اسکیم کے تحت اس سال ایک لاکھ79 ہزار210عازمین فریضہ حج ادا کریںگے۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز وزارت کو عازمین حج کے 50 فیصد کوٹے کی فوری قرعہ اندازی کی اجازت دی تھی۔کابینہ نے یہ فیصلہ قانونی کارروائی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا ۔سعودی حکام کو 3 مارچ سے پہلے عازمین حج کی تعداد کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تاکہ پروازوں کے شیڈول کوحتمی شکل دی جاسکے۔ملک بھرسے 3 لاکھ 74ہزار857 درخواستیں وصول ہوئیں۔ وزیرمملکت پیر امین الحسنات نے بتایا کہ80 سال کی عمرسے زائد افراد اور وہ افراد جن کی گزشتہ 3 برس سے درخواستیں مسترد کی جاتی رہی ہیں کیلئے10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج اسکیموں کا د وبارہ جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی