Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت کا 57 واں یوم آزادی اور 27واں یوم تحریر ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو کویتی پرچموں اور برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کویت میں دوسرا ھلا فروری کرکٹ ٹورنامنٹ
 کویت کے آزادی کے جشن میں ملکی و غیر ملکی تمام افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر شارع خلیج عربی پر گاڑیوں اور عوام کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ بچوں کے لباس دیدنی تھے جس پر کویت کے جھنڈے اور امیرکویت کی تصاویز مزین تھیں۔ بچوں نے سمند رکے کنارے بھر پور انجوائے کیا اورکھیل کود سے بھر پور لطف اٹھایا۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اس موقع پر کویتی عوام اور مقیمین کو مبارکباد دی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کا انعقاد
 امیر کویت نےکہا وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جو کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کی علامت ہے۔ امیر کویت نے شہریوں اور مقیمین کی جانب سے جذبہ حب الوطنی کو خاص طور پر سراہا جس کی جھلک ملک کے طول و عرض میں منعقدہ پروگراموں میں خاطر خواہ نظر آتی ہے۔ جشن آزادی کے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزارت داخلہ، سیکورٹی فورسز اور رضاکاروں کی کاوشیں قابل دید تھیں جنکے بھرپور تعاون سے جشن آزادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئیں۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: