ہر مسلم لیگی نواز شریف بن گیا،مریم نواز
لاہور...سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہر ممبر نے پارٹی کو ووٹ دیا۔ انہوںنے سوال کیا کہ کیا ملا آپ کو جماعت کا نام اور نشان چھین کر سوائے ناکامی، بدنامی اور ادارے کی رسوائی کے؟مسلم لیگ ن نہ بکی نہ جھکی۔انہوں نے کہا کہ شاید پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا۔سب اندازے غلط نکلے۔ ہر مسلم لیگی نواز شریف بن گیا۔شاباش مسلم لیگ ن، شاباش۔ آپ نے سازش کو ناکام بنا کر نئی تاریخ رقم کی۔پاکستان کی سیاست کو ایک نئی سمت دی۔ ہمیں فخر ہے آپ پرمسلم لیگ ن اور جمہوریت کے شیروں کو مبارک۔ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ناکام۔ پلاننگ اللہ کی چلتی ہے۔