Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان ندوی سے شری شری کی ملاقات

لکھنؤ۔۔۔۔اجودھیا معاملے کا حل باہمی بات چیت کے ذریعے نکالنے کی کوشش کرنے والے آرٹ آف لیونگ کے رہنما شری شری روی شنکر نے مولانا سلمان ندوی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد شری شری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں۔مولانا کے ساتھ ملاقات اس مہم کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے اس معاملے کا حل نہیں نکل سکتا ۔شری شری نے بتایا کہ ملک میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے دونوں فریقوں کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور 28مارچ کو ایک میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں دونوں مذہب کے رہنما اور دانشوروں کو مدعو کیا گیا ہے۔شری شری شنکر گورکھپور میں وزیر اعلیٰ یوگی سے ملاقات کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہشت گردی کیخلاف جنگ کسی مذہب کیخلاف نہیں، مودی

شیئر: