Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی بی سی لندن نے برا کیا، الشایع

ریاض۔۔۔۔السنہ اور السیرہ کے اسکالر ڈاکٹر خالد الشایع نے کہا ہے کہ بی بی سی لندن نے حج موسم کے دوران مسجد الحرام میں خواتین کے ساتھ چھیڑخانی سے متعلق مغالطہ آمیز معلومات اور باتصویر کلپ جاری کرکے ابلاغی ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑایا ہے اور مسجد الحرام کے تقدس سے کھیلنے کی کوشش کی ہے۔ڈاکٹر الشایع نے کہا ہے کہ بی بی سی لندن نے مذکورہ اقدام کرکے اپنے اندرون کو منکشف کردیا ہے۔ اول تو چھیڑ خانی کا کوئی واقعہ حرم شریف میں پیش نہیں آتا تاہم اگر کوئی واقعہ اس طرح کا ہوبھی جائے تو وہ نادرالوقوع ہی ہوسکتا ہے۔حرمین شریفین کا ایمان افروز ماحول اس قسم کے واقعات کی ازخوداجازت نہیں دیتا۔

شیئر: