Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ الیکشن،ایم کیو ایم کے دونوں گروپ متحد

اسلام آباد ... ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتفاق رائے ہوگیا۔ اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے رہنما فاروق ستار اور بہادر آباد گروپ کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی تقسیم ہو۔ ایم کیو ایم کے سینیئر رہنماوں کے درمیا ن اختلاف رائے تھا جس دور کرلیا گیا۔ ہمارے درمیا ن ثالثی اور مصالحت کا سلسلہ جار ی تھا اور یہ کوشش کامیاب رہی۔پارٹی کے دیگر معاملات بھی حل کرلیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لئے5 ناموں پر اتفاق ہوا ہے۔ جنرل نشستوں کے لئے فروغ نسیم اور کامران ٹیسوری ،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر عبدالقادر خانزادہ اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر نگہت شرجیل امیدوار ہوں گی۔اقلیتوں کی نشست پر سنجے پروانی امیدوار ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایکدوسرے کے امیدواروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ہم ایک فیملی ہیں اور فیملی کے طور پر رہیں گے۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

شیئر: