Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی حکومت کا 2بیویاں رکھنے والے مردوں کو الاﺅنس دینے کا فیصلہ

ابوظبی .... متحدہ عرب امارات کی حکومت نے2 بیویاں رکھنے والے مردوں کوہاﺅسنگ الاﺅنس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کم کرنے کےلئے متحدہ عرب امارات نے ان اماراتی مردوں کو ہاﺅسنگ الاﺅنس دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی2بیویاں ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ترقیاتی انفرااسٹرکچر ڈاکٹر عبداللہ نے فیڈرل نیشنل کونسل کے اجلاس کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ جو اماراتی شہری 2 بیویاں رکھے گا اسے شیخ زید ہاﺅسنگ ا سکیم کے تحت الاو¿نس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاﺅسنگ الاو¿نس کے خواہش مند افراد کےلئے ضروری ہے کہ وہ دوسری بیوی کو اسی معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کریں جو پہلی بیوی کو حاصل ہیں۔اس کے علاوہ نیشنل کونسل اجلاس کے شرکاءنے مردوں کےلئے دوسری شادی ممکن بنانے کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

شیئر: