Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کے 32ٹن وزنی پل ٹگ کا افتتاح

  کراچی ..پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن وزنی بلرڈ پل ٹگ کا افتتاح کردیاگیا۔کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اب تک 10سے40 ٹن وزنی 23 پل ٹگ تیارکرچکا ہے۔اس وقت 32 ٹن ے2جہاز زیرتعمیر ہیں ان کی مجموعی لمبائی34 میٹر ہے اور 481 ٹن سامان لے جانے کی صلاحیت ر کھتے ہیں۔ ان کی حد رفتار12 ناٹس ہے۔وزارت دفاعی پیداوار کے سیکرٹری محمد اعجاز چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ32ٹن کے جہاز سمیت مختلف حجم اور صلاحیتوں کی حامل متعدد کشتیوں کی بروقت فراہمی نے ہمارے فخر اور اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے ک:ہاکہ وزیراعظم نے گوادر میں نئے شپ یارڈ کے قیام کی منظوری دی ہے جس پر جلد کام کاآغاز ہوگا۔ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے منیجنگ ڈائریکٹر رئیرایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے کہاکہ یہ منصوبہ بغیرکسی بیرونی تکنیکی تعاون کے شروع کیاگیا ہے۔ تمام تر تعمیراتی مراحل اپنی صلاحیتوں سے مکمل کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:گوادر دوسرا دبئی بن سکتا ہے،برطانوی اخبار

شیئر: