Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ الیکشن کے نتائج ،ن لیگ آگے

  اسلام آباد..سینیٹ الیکشن کے ابتدائی نتائج میں ن لیگ آگے ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب سے مسلم لیگ (ن)کے 11 امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی۔فاٹا میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے 4 سینیٹرز بھی کامیاب ہوگئے۔ہدایت اللہ، شمیم آفریدی، ہلال الرحمٰن اور مرزا محمد آفریدی نے کامیابی حاصل کی۔ وفاق میں دونوںنشستیں ن لیگ کے حمایت یا فتہ امیدواروں نے جیت لیں۔ ٹیکنو کریٹ سیٹ پر مشاہد حسین سید نے 223 ووٹ لئے۔ جنرل نشست پر مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار اسد جونیجو کامیاب رہے۔انہوں نے 214 ووٹ حاصل کئے۔ پنجاب میں خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق سینیٹر منتخب ہوئیں۔ اقلیتی نشست پر ن لیگ کے حمایت یافتہ کامران مائیکل کامیاب ہوگئے۔ جنرل نشست سے آصف کرمانی ، زبیر گل ، مصدق ملک ، مقبول احمد ، ہارون اختر، محمود الحسن جبکہ ٹیکنو کریٹ سیٹ پر اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کامیاب رہے۔ سندھ میں رضا ربانی سمیت پیپلزپارٹی کے 7سینیٹر منتخب ہوگئے۔بلوچستان میں آزاد امیدوار کامیاب رہے۔جے یو آئی (ف) اور نیشنل پارٹی نے بھی کامیابی حاصل کی۔خیبر پختونخوا میں ٹیکنو کریٹ نشست پر تحریک انصاف کے اعظم سواتی منتخب قرار پائے۔
مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

شیئر: