Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ نے نواز شریف کو پھر سرخرو کردیا،مریم

   لاہور ... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر سب شیروں کو مبارک دی ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا نام ، جماعت اور نشان چھین لیا گیالیکن سینیٹ کا انتخاب ہر اس امیدوار نے جیتا جو نوازشریف کا انتخاب تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان کو سیلوٹ کرتی ہوں جنہوں نے سیاست کی روایت بدل دی ۔کارکنوں نے پارٹی اور نوازشریف کا ڈٹ کر ساتھ دیا۔ ڈرے نہ پیچھے ہٹے۔ہر وقت خدا کے لہجے میں بولنے والوں نے کل کنگ میکر کا اعزاز چھینے کی بات کی تھی۔ اللہ تعالی نے آج نواز شریف کو سرخرو کر دیا۔جس کے ساتھ اللہ تعالی کی مدد ہو اسے کوئی سازش نہیں روک سکتی۔
 مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن کے نتائج، ن لیگ آگے

شیئر: