پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا،عائشہ گلالئی
اسلام آباد....قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کو دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اپنی جماعت رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف سے اختلافات کے باعث علیحدہ ہو چکی۔ ن لیگ اداروں پر حملے کررہی ہے اور ججوں کو گالیا ں دی جا رہی ہیں۔ میڈیاقوم کی چور مریم نواز کو کوریج دیتا ہے مگر دوسروں کو نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اس لئے ووٹ دیا کہ وہ اداروں پر حملے نہیں کررہے بلکہ اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا آج بھی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آیا۔ عمران خان اپنے ہی امیدوار کو ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ شیخ رشید کو جب وزیراعظم کا امیدوار بنایا تب بھی عمران خان ووٹ ڈالنے نہیں آئے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پرویز خٹک ہارس ٹریڈنگ میں سب سے آگے ہیں۔