Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک فضائیہ میں آگسٹا ہیلی کاپٹر کی شمولیت

ا سلام آباد...پاک فضائیہ کے88 سرچ اینڈ ریسکیو اسکواڈرن کو آگسٹا ہیلی کاپٹر سے لیس کر دیا گیا ۔اسکواڈرن کا نام تبدیل کر کے نمبر 88 کومبیٹ سپورٹ اسکواڈرن اینڈ ایڈوانسڈ ہیلی کاپٹر ٹریننگ اسکو ل رکھ دیا گیا۔ پی اے ایف بیس شہباز (جیکب آباد) میں تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ ائیر چیف نے اس موقع پر کہا کہ دنیا میں تمام سرچ اینڈ ریسکیو پلیٹ فارمز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد آگسٹا ہیلی کاپٹر کا انتخاب کیاجو ہماری حربی ضروریات کو بہترین انداز میںپورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیلی کاپٹرکی شمولیت پاک فضائیہ کو جدت پسند ی کی راہ پر گامزن کرنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ہے۔ پاک فضائیہ کی جنگی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے آگسٹا ہیلی کاپٹر مختلف النوع حربی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پا ک فضائیہ نے نائٹ اینڈ میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو صلاحیت آگسٹا ہیلی کاپٹر کے ذریعے حاصل کر لی ۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے 32ٹن وزنی پل ٹگ کا افتتاح

شیئر: