Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جوڑ توڑ

 اسلام آباد...نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آزاد سینیٹروں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ۔ سینیٹ الیکشن میںمسلم لیگ(ن) اکثریتی پارٹی بن گئی ۔ اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی حمایت ملنے پر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں پر کامیاب ہوسکتی ہے۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے 53ووٹ درکار ہیں۔ مسلم لیگ(ن) اپنے اتحادی پی کے میپ،نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف) کو ساتھ ملائے تو ان کے ارکان کی تعداد 47بنتی ہے۔ن لیگ ایم کیو ایم یا آزاد امیدواروں کی حمایت سے چیئر مین سینیٹ لا سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی 21سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 12سیٹوں کے ساتھ تیسرے پر ہے ۔ پیپلزپارٹی بھی چیئر مین سینیٹ لانے کی کوشش میں ہے ۔ڈاکٹر قیوم سومرو ،فیصل کریم کنڈی اور علی مدد جتک نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سمیت آزاد ارکان سے ملاقاتیں کیں۔پیپلز پارٹی ذرائع نے دعوی کیا کہ بلوچستان سے منتخب 8 آزاد ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں:اللہ نے نواز شریف کو پھر سرخرو کردیا،مریم
 

شیئر: