آمدنی سے زائد اثاثہ کے مالک افسران کے مکان پر چھاپے
حیدرآباد ۔۔۔۔اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی)کے افسروں کی ٹیم نے وشاکھا پٹنم میں وِلیج ریونیو افسر سنجیو کمار، اربن وی آر او وینکٹیشور راؤ اور گریٹر وشاکھا پٹنم میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ناگیشور راؤ کے مکانات پر چھاپے کی کارروائی جاری رکھی۔ ان تینوں افسران پر آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھنے کا الزام ہے۔ اے سی بی نے وشاکھا پٹنم کے مختلف مقامات پر ان افسران کے مکانات پر چھاپہ مار کر وہاں سے اہم دستاویزات اور دیگر معلومات حاصل کیں۔