شاہد خاقان عباسی کا دورہ نیپال
اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیر کو نیپال کے2 روزہ سرکاری دورے پر کھٹمنڈو پہنچیں گے ۔شاہد خاقان نیپال کی صدر بدیادیوی بھنڈاری سے ملاقات کریں گے۔ نیپالی قیادت کو جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیں گے۔ یہ دورہ علاقائی ممالک سے تعلقات کے لئے پاکستان کی سرگرم اور فعال کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے سے تجارت، تعلیم، سیاحت، دفاع اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دینےاورمستحکم کرنے کی راہیں ہموار ہوں گی۔ سارک کو اہم علاقائی تنظیم کی حیثیت سے دوبارہ فعال کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا جائے گا۔