Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام حرم شیخ صالح جمعیت اہل حدیث کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    ریاض- - - -  امام حرم شیخ صالح بن محمد آل طالب مرکزی جمعیت اہل حدیث کی آل پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس8اور9مارچ کو  لاہور میں منعقد ہوگی۔ دوسری طرف سینیٹ الیکشن میں ناظم اعلیٰ  مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبد الکریم کی کامیابی پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد پیش کی ہے۔ ریاض میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے  امیر مولانا عبد المالک مجاہد کے دفتر میں کارکنوں نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام کارکن شریک ہوئے۔شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ کو  علامہ احسان الہیٰ ظہیر کے  صاحبزادہ حافظ ابتسام ظہیرنے  پروفیسر ساجد میر کے ساتھ صلح کرکے  دانش مندی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے اپنی جماعت کو  مرکزی جمعیت  اہلحدیث میں ضم کردیا ہے۔اس اقدام سے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔دریں اثنا ء  مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب کے  امیر مولانا عبد المالک مجاہدکی  قیادت میں6افراد پر مشتمل ایک  وفد کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان  روانہ ہورہا ہے۔ مولانا عبد المالک مجاہد نے  اس موقع پر کہا ہے کہ  یہ  کانفرنس دینی  قوتوں کو یکجاکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی جامعات سے مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کئے جائیں گے، لیفٹینٹ جنرل نوید زمان
 

شیئر: