Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق عبداللہ کو تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے، جتندر سنگھ

نئی دہلی۔۔۔۔جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے جناح سے متعلق بیان کو لیکر سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ۔ مرکزی وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی ) کے سینیئر رہنما فاروق عبداللہ کو دوبارہ تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے۔جتندر نے کہا کہ ہمارے پاس جو حقائق ہیں اس کے مطابق مہاتما گاندھی نے خودمحمد علی جناح کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان بنانے کی ضد چھوڑ دیں تو وہ خود پورے ہندوستان کا وزیر اعظم بنانے کیلئے کانگریس کو منائیں گے ۔نہرو کوبھی شاید وزیر اعظم بننے کی جلدی  تھی۔واضح ہو کہ گزشتہ روز فاروق عبداللہ نے تقسیم ہند کیلئے محمد علی جناح نہیں بلکہ نہرواور پٹیل کو ذمہ دار قراردیا۔انہوں نے کہا کہ کمیشن میں فیصلہ کیا گیاتھا کہ ہندوستان کا بٹوارہ نہیں کرینگے بلکہ مسلمانوں کو خصوصی نمائندگی دی جائیگی۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ محمد علی جناح نے کمیشن کے فیصلے کو مان لیا تھا لیکن بعض رہنماؤں نے اسے قبول نہیں کیا ۔ تب انہوں نے علیحدہ پاکستان بنانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ضمنی انتخابات:مایاوتی اور اکھلیش میں سمجھوتہ بی جے پی کیلئے چیلنج

شیئر: