Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈ انڈسٹری میں سالانہ 25لاکھ ملازمتیں

نئی دہلی۔۔۔۔ اپوزیشن نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ نئی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔دریں اثناء حکومت گولڈ انڈسٹری میں ملازمت کے دروازے کھولنے جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گولڈ انڈسٹری میں 2022تک ایک کروڑ ملازمتوں کےامکانات ہیں یعنی سالانہ 25لاکھ افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔حکومت گولڈ انڈسٹری پر رتن پی واٹل کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے جارہی ہے۔ اس کے تحت مرکزی حکومت ہندوستان میں سونے کی تجارت کو آسان بنانے کیلئے بلین بینک قائم کریگی جس میں گولڈ سروسنگ اکاؤنٹ کھولا جائیگا۔ سونے کی تجارت کیلئے علیحدہ ایکسچینج اور ہندوستانی گولڈ کونسل بھی بنائی جائیگی۔ گولڈ پر جی ایس ٹی کی شرح میں2سے 4فیصد کمی بھی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -آدھار کوبینک کھاتوں سے منسلک کرنے کی مدت بڑھائی جائے ، ایسوچیم

شیئر: