Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تیاری؟

  لاہور.. وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سیاست سے اس لئے نکالا گیا کہ وہ کسی کے اشارے پر نہیں چلتے، اب انہیں جیل میں ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں گزشتہ 70 برسوں سے سیاستدانوں کو چور اور ڈاکو ہی کہا جاتا رہا ہے۔ کس کس کو چور اور ڈاکو قرار دے کر ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالا جائے گا۔ سیاست کو جتنا دباتے ہیں اتنی ہی شدت سے باہر آتی ہے۔ لوگ نہیں چاہتے فیصلوں کے ذریعے مقبول لیڈرکو نکال دیا جائے ۔ مقدمات بنا کر قیادت کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ عوام فیصلے کے ذریعے نہیں ووٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں۔سعدرفیق نے کہاکہ نوازشریف نے کون سی کرپشن کی؟ انہیں اس لئے نکالا گیا کہ وہ کسی کے اشارے پر نہیں چلتے اب ایسا نہیں چلے گا ۔اب منہ بند کرنے کی روایت ختم ہونی چاہئے۔ پاکستان لوگوں کی بے عزتی کرنے سے نہیں عوام کی مرضی سے چلے گا اور تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی۔ شیر زنجیر توڑ دے گا۔ 2018 میں مسلم لیگ (ن) پھر دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی۔ کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے۔ واپس آکرمحاذآرائی نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:عوام اب علم بغاوت بلند کر رہے ہیں،نواز شریف

شیئر: