Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کی نیپالی وزیر اعظم سے ملاقات

کھٹمنڈو ... پاکستان اور نیپال نے معیشت، تجارت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیراعظم شاہد خاقان اور ان کے نیپالی ہم منصب کھدگا پرشاد شرما اولی کے درمیان پیر کو ملاقات کے دوران پایا ۔ شاہد خاقان نیپالی ہم منصب کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے کیلئے پہنچے تھے۔ اس موقع شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان نیپال میں جمہوری عمل کی تکمیل کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امید ہے کہ اس سے پائیدار امن کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیپال کی یکجہتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو اولین اہمیت کا معاملہ تصور کرتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کئی عشروں سے اچھے دوست ہیں۔ ثقافت، سیاحت، کھیلوں اور تعلیم کے میدان میں اشتراک کار کے وسیع امکانات پائے جاتے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے پاک،نیپال مشترکہ اقتصادی کمیشن اور اقتصادی کونسل کو ازسرنو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سارک کو ازسرنو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ 
 مزید پڑھیں:شاہد خاقان عباسی کا دورہ نیپال

شیئر: