ہارون اختر نے کینیڈین شہریت چھوڑ دی
اسلام آباد.. وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کی طرف سے دہری شہریت کے حامل سینیٹرز کی رکنیت منسوخ کرنے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی نزہت صادق کی دہری شہریت کی اطلاع غلط ہے۔ انہوں نے 2012میں امریکی شہریت چھوڑ دی تھی۔ سینیٹر ہارون اختر بھی2011 میں کنیڈین شہریت ترک کر چکے۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل غیر ملکی شہریت چھوڑی ہے۔ سعد رفیق نے الزام لگایا کہ سابق صدر زرداری نے سندھ میں ایم کیو ایم کے ووٹ خریدے۔ پیپلزپارٹی کے خیبر پختونخوا میں صرف5 ووٹ تھے پھر بھی سینیٹ کی2 نشستیں لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ خریدنے والے سینیٹ الیکشن ہوتے ہی وصولی کے لئے جا پہنچے۔