Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن عزیز جانے والے تارکین اپنے بل بوتے پر تجارت کریں ، ڈاکٹر سید علی محمود

تجربہ حاصل ہونے تک چھوٹی  تجارت کو فروغ دیں، محمود مصری، واپس جانے والے تارکین اللہ پر توکل کریں ،عرفان قریشی
 امین انصاری ۔ جدہ
حیدرآبادی کمیونٹی کی معروف و متحرک شخصیت ڈاکٹر سید علی محمود نے کہا کہ مملکت سعودی عربیہ سے مستقل طور پر وطن عزیز حیدرآباد دکن واپس ہونے والے تارکین وطن اپنی ریاست میں دوست واحباب یا عزیز و اقارب کے بجائے اپنے بل بوتے پر کاروبار کرنے کا مصمم عزم لیکر جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ رزق کا ایک دروازہ بند کرتا ہے تو 7 دروازے اور کھول دیتا ہے، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے رجوع ہوں اور اپنے رزق کو تلاش کریں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہم کسی پر بھی بھروسہ کرکے اپنا سارا سرمایہ حوالے نہ کریں بلکہ خود سروے کرکے اپنے طور پر کاروبار کریں یاشریک کاروبار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں خیر وبرکت ہے کیونکہ سچے اور ایماندار تاجر کے درجات آخرت میں بہت بلند ہوتے ہیں ۔انہوں نے تارکین وطن کو مشورہ دیا کہ وہ جلد بازی کام نہ لیں بلکہ جو بھی تجارت کریں پہلے اسکے بارے میں تمام معلومات حاصل کرلیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں گیٹ ٹو گیدر پارٹی کے شرکاء محمود مصری ، عرفان قریشی ، محمد عمران ، محمد لئیق اور دیگرشرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
     محمود مصری نے کہا کہ ہم چھوٹی تجارت کو فروغ دیں ،اس میں ہمیں تجربہ بھی حاصل ہوگا اور اگر کوئی نقصان بھی ہو تو کم سے کم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد دکن میں تجارت کے بہترین مواقع ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود عملی طور پر تجارت کریں ۔
    عرفان قریشی نے کہا کہ تارکین وطن بہت زیادہ فکر مند ہیں کہ وطن عزیز جانے کے بعد کیا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اللہ پر توکل کرنا ہوگا اور پھر جو محنت مملکت میں رہ کرکررہے ہیں وہی وطن میں کریں تو یقینا بہترین نتائج حاصل ہونگے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -قرآن مجید منبع ہدایت ہے،اسکی تلاوت کامیابی کی ضامن ہے ، احمد الدین اویسی

شیئر: