تبوک :الخدمت کمیونٹی ڈنر کا انعقاد
طارق نور الہٰی
تبوک :تبوک کی مقامی ہوٹل میں الخدمت کمیونٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بلال چوہدری نے کی۔ اس موقع پر الخدمت کے مقامی ذمہ دار ڈاکٹر حکمت اللہ نے ملک اور بیرون ملک الخدمت فائونڈیشن کی کارکردگی پر گفتگو کی۔ تبوک اور دیگر نواحی شہروں میں مقیم پاکبانوں کی الخدمت پروجیکٹس میں دلچسپی کو سراہا اور موجودہ حالات میں مسلمانوں کی مشکلات کو کم کرنے میں الخدمت کی جانب مزید توجہ کرنے کی گزارش کی۔ اس موقع پر حاضرین نے بھی اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
صدارتی گفتگو کرتے ہوئے بلال چوہدری نے تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے تمام ٹیموں کی جانب سے الخدمت پروجیکٹس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
بزرگ پاکبان امجد خان نے ملک و قوم اور مشکلات میں گھری امت مسلمہ کیلئے دعا کی۔
نظامت کے فرائض ابو صفی نے ادا کئے۔