قطر کا مسئلہ چھوٹا سا ہے،کوئی بھی وزیر حل کرسکتا ہے، محمد بن سلمان
قاہرہ: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ قطر کا مسئلہ بہت چھوٹا سا ہے، اس کی وجہ سے خود کو پریشان نہیں کرتا۔ قطر کی پوری آبادی مصر کی ایک شاہراہ کی آبادی سے کم ہے۔
سعودی عرب کا کوئی بھی وزیر قطر کا مسئلہ حل کرسکتا ہے۔ وہ قاہرہ میں سعودی سفیر کے گھر پر اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ سعودی سفیر احمد قطان نے ولی عہد کے اعزاز میں منعقد ہونے والی دعوت میں مصر کے مختلف اخبارات کے مدیران کو مدعو کیا تھا۔
ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور مصر کے تعلقات انتہائی مستحکم اور ہمہ جہت ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے سعودی عرب اور مصر کے درمیان ہونے والے مشترکہ منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ان منصوبوں کی وجہ سے خطے کی معاشی صورتحال میں مثبت تبدیلیاں ہوں گی۔