بی جے پی نے پیسے کی طاقت پر میگھالیہ میں اقتدار پر قبضہ کیا، کانگریس
نئی دہلی ۔۔۔۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے بی جے پی پر پیسے کی طاقت سے اقتدار ہڑپنے کا الزام لگایا۔ اٹلی سے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ صرف 2نشستیں حاصل کرنیوالی بی جے پی نے پیسے کے بل پر موقع پر ست اتحاد قائم کرکے اقتدار پر قبضہ جمالیا۔اس نے منی پور اور گوا کی طرح میگھالیہ میں بھی عوام کے فیصلے کی توہین کی ہے۔ اس پر حکومت ہڑپنے کا جنون سوار ہے ، اس کیلئے اس نے بھاری رقم خرچ کی ۔قبل ازیں کانگریس صدر نے شمال مشرقی ریاستوں ، تریپورہ ، ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی کے انتخابات میں کہا تھا کہ کانگریس پارٹی عوام کا اعتماد دوبارہ حاصل کریگی۔