Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرگرم کانگریسی خاتون رہنما کادن دہاڑے قتل

    باغپت۔۔۔۔ سرگرم کانگریسی خاتون رہنما منی بیگم کو آج بدمعاشوں نے دن دہاڑے قتل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق 3موٹر سائیکل سواروں نے کوتوالی علاقے کے کیتی پورہ کالونی میں واقع مکا ن میں گھس کران پر فائرنگ کی جس سے موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔منی بیگم سیوا دل کی ضلع صدر تھیں۔واضح ہو کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے بھی ان پرجان لیوا حملہ کیاگیا تھاتاہم وہ بچ گئی تھیں۔ 2012میں بھی ان پر اور ان کے بیٹے محمد نفیس پر حملہ ہو چکا ہے۔منی بیگم کے قتل کی اطلاع ملتے ہی باغپت کے ایس پی جے پرکاش موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ جے پرکاش نے صحافیوں کو بتایا کہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اورقتل کے پیچھے جو مقاصدکارفرما ہیں ان تک رسائی حاصل کرنے میں جلد کامیاب ہوجائیں گے۔اس سانحہ  پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس کے ترجمان وجیندر ترپاٹھی نے کہاکہ حکومت ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم اور قتل کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ مجرموں کا گروپ ریاست میں کھلے عام گھوم رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی: باپ کا گلا کاٹ کر فیوی کوئیک سے جوڑنے کی کوشش

شیئر: