بنی گالہ کی رہائش غیر قانونی ہے،سپریم کورٹ
اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کے گھر کا نقشہ منظور شدہ نہیں۔ہماری نظر میں تعمیرات غیر قانونی ہے۔بنی گالہ میں سب کے لئے ایک ہی قانون ہو گا ، جوسلوک باقیوں کے ساتھ ہوگا وہی عمران خان کے ساتھ بھی ہوگا۔پیر کو عمران خان کی بنی گالہ رہائش سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شورمچا ہے عمران خان کی دستاویزات درست نہیں ۔اس پر بابر اعوان نے کہا کہ عدالت ہماری دستاویزات کا جائزہ لے۔ عدالت سے کوئی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کوئی جعل سازی کی۔حکومت کی جعل سازی ثابت کرونگا۔ این اوسی کی دستاویزات پر سیکرٹری یونین کونسل محمد عمر کے د ستخط ہیں۔ نقشے کے لئے یونین کو نسل کے پاس گئے۔ سیکرٹری لکھتا ہے کہ عمران خان کی درخواست پر نقشہ طلب کیا گیا۔یہ ثابت ہوتا ہے کہ نقشہ کے لئے یونین کونسل سے رابطہ کیا گیا ۔حکومت ہمارا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتی ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ بنی گالہ میں سب کے لئے ایک ہی قانون بنے گا۔عمران خان کے گھر کانقشہ بھی منظور شدہ نہیں، ہماری نظر میں تعمیرات غیرقانونی ہے۔جوسلوک باقی سب کے ساتھ ہوگا وہ آپ کے ساتھ ہوگا۔حتمی طور پرتعمیرات کوریگولرہی کرناپڑے گا۔