Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشہ رحمان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

 اسلام آباد...نیب حکام نے وزیر مملکت انوشہ رحمان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔انوشہ رحمان کا تعلق غریب اور متوسط خاندان سے تھا ۔ وزیر مملکت آئی ٹی بننے کے بعد ان کے اثاثوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ڈی جی نیب نیب راولپنڈی اور ڈی جی نیب لاہور کوتحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز انوشہ رحمان اور پی ٹی اے کے سابقہ چیئرمین اسماعیل شاہ کے خلاف غیرقانونی طور پر نیکسٹ موبائل جنریشن سروسز کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر من پسند کمپنی کو دینے پر تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں انوشہ رحمان کے بیرونی دوروں کا بھی ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ آیا انوشہ نے یہ دورے نجی کمپنیوں کے اخراجات پر تو بیرونی دورے نہیں کئے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ انوشہ رحمان کے دور میں وزارت میں ہونے والے افسران کی بھاری تنخواہوں پر تعیناتیوں پر بھی جواب طلب کیا جائے گا۔ سیکرٹری آئی ٹی سے مکمل ریکارڈ اور وضاحت بھی طلب کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:بنی گالہ کی رہائش غیر قانونی ہے،سپریم کورٹ

شیئر: